ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس کا کیمبرج اینالٹیکا سے کوئی تعلق نہیں ہے :ردیپ سرجیوالا

کانگریس کا کیمبرج اینالٹیکا سے کوئی تعلق نہیں ہے :ردیپ سرجیوالا

Thu, 29 Mar 2018 11:12:41    S.O. News Service

نئی دہلی ،28؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے ترجمان ردیپ سرجیوالا نے کہا کہ پارٹی کا کیمبرج اینالٹیکا سے کوئی تعلق نہیں ہے ساتھ ہی انہوں نے وزیر قانون روی شنکر پر ایجنڈے کو بھٹکانے کے لئے چھوٹ بولنے کا الزام لگایا۔وزیر قانون نے ایک قبول نامے کا ذکر کرکے دعوی کیا تھا کہ ڈیٹا کمپنی نے اپوزیشن پارٹی کے لئے کام کیا تھا۔سرجیوالا نے اوبی آئی میں پارٹنر ایک ہندوستانی شہری کے بیان کا استعمال کیا۔اس شخص نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کانگریس حکومت کو گرانے کے لئے ایک این آر آئی نے غیر اعلانیہ دولت کے ذریعے متنازعہ کمپنی کی خدمات لی تھیں۔سرجیوالا نے سوال کیا کہ پرساد کو ہندوستانی شہری سے زیادہ کیا غیر ملکی شہری پر اعتماد ہے۔


Share: